ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کا مستقبل روشن دکھائي دے رہا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے جو چین کے دورے پر ہیں آج بیجنگ میں تاجر برادری کے ایک گروہ سے ملاقات میں کہا کہ ایران کے ساتھ مغربی ملکوں کے حالیہ مذاکرات میں مثبت نکات دیکھنے کو ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض غلط فہمیوں کا ازالہ بھی ضروری ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر اس قدر شوروغل کرنے کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز ایٹمی ہتھیاروں کے درپے نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت یہ کوشش کررہی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے بعض چيلنجوں کا خاتمہ کیا جائے۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی ایک وفد کے ہمراہ منگل کو چین کےچار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476820
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات کا مستقبل روشن دکھائي دے رہا ہے۔